إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

اہل سنت والجماعت کي ابتداء عہد نبوي يا بعد نبي صلي اللہ عليہ والہ

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • اہل سنت والجماعت کي ابتداء عہد نبوي يا بعد نبي صلي اللہ عليہ والہ

    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    اللھم صلي علي محمد وال محمد


    بہت سے مواقع پر ہم (شيعہ اثنا عشري) پر سنيوں کي ايسي تہمتيں بھي سننے ميں آتي ہيں کہ لفظ شيعہ زمانہ رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ ميں موجود نہيں تھا ہم اس بحث ميں داخل نہيں ہونا چاہتے کہ جس ميں اس بات پر کہ "ياعلي تم اور تمہارے شيعہ" کے الفاظ سني مصادر ميں موجود ہيں ۔ اور اس وقت حضرت علي عليہ السلام کے بڑے صحابيوں ميں جناب سلمان اورابوذر اور عمار ابن ياسر وغيرہ شامل تھے کہ جنہوں حضرت علي عليہ السلام کي اطاعت (لفظ شيعہ کا مطلب اطاعت کرنا) کي اس لئے کہ حضرت علي عليہ السلام رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ کے وصي تھے ۔

    مگر آج ہم ان اہل سنت سے سوال اور موضوع بحث يہ خاطر ميں لاتے ہيں کہ جو کوئي اپنے آپ کو اہل سنت والجماعت سے ظاہر کرتا ہے يہ نام(اہل سنت والجماعت) کب ظاہر ہوا اور اسکي کيا شرعي حيثيت ہے؟

    اس بات کا جواب ہم ازخود دينے کي بجائے ان کے علماء سے نقل کرتے ہيں جن ميں ايک اہل سنت کے عالم حسن فرحان المالکي نے کہا کہ " اس بات پر تمام امت السنۃ کا اجماع ہے کہ اہل السنت والجماعت کا نام رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ کا کوئي وجود نہيں تھا اور اس بات پھر بھي اجماع ہے کہ يہ خلفاء اربعہ کے زمانہ ميں بھي يہ نام وجود نہيں رکھتا تھا بلکہ آخر دور اموي تک اس نام کي کوئي جماعت نہيں تھي بلکہ پہلي مرتبہ اس جماعت کا نام عباسي دور ميں سامنے آيا اور اس بات پر بھي سب متفق ہيں کہ اس جماعت کے بنانے ميں نہ تو کسي صحابي کا اور نہ ہي کوئي حديث نبوي اور نہ ہي کسي آيت سے استدلال کيا بلکہ اس جماعت کي تخليق شيعہ اور معتزلہ کي مخالفت ميں ہوئي
    مگر عباسي دور ميں بھي فقط اہل السنت عليحدہ اور اہل الجماعت عليحدہ پکارا جاتا تھا اور دونوں ناموں کو ايکدوسرے ميں ضم متوکل عباسي نے کيا(جوکہ شيعہ دشمني ميں مشہور تھا)
    اور اگر اہل السنہ والجماعہ کو ايک شعار(نعرہ) قرار ديا جائے تو روايت ميں جيسا کہ وارد ہے کہ " عليکم بسنتي" کہ ميرے سنت کو تھام لو ۔ تو يہ واضح رہے کہ فقط سنت پر ہي روايات نے اکتفاء نہيں کيا بلکہ دوسري احاديث بھي موجود ہيں کہ جس ميں "عليکم بالصدق" کہ سچ کو تھام لو اور عدل اور محبت اہل بيت عليھم السلام وغيرہ جيسے الفاظ موجود ہيں
    پس امر الہيہ ميں اور احاديث نبويہ کے مطابق مسلمين کے علاوہ کيوں امت مسلمہ نے دوسرے نام اختيار کئے؟
    جہاں تک مذہب تشيع کا تعلق ہے تو شيعہ اثنا عشري خود کو مسلمان اور مومن ہونے پر اعتقاد رکھتے ہيں اور نہ ہي ملت تشيع کي تاريخ ميں يہ بات ثابت ہوتي ہے کہ شيعہ حضرات نے اپني عليحدہ جماعت بنائي بلکہ رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ نے اپني بشارتوں ميں اميرالمومنين حضرت علي عليہ السلام کے شيعوں کو يوم قيامت کامياب قرار ديا اور جو لوگ امير المومنين عليہ السلام کے پيروکار ہوئے وہ شيعہ کہلائے نہ کہ کسي دنيوي حکمران نے چند صديوں کے بعد خود سے ايک نئي جماعت بنا ڈالي ۔

    --------------------------------------------------------------------------------
    ملاحظہ : الشيخ حسن فرحان المالکي اہل السنت والجماعت کے رياض سعودي عرب ميں مقيم نامور محقق ہيں
يعمل...
X