إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

رد شبھہ: کيا نبي کريم (ص) مردوں کو زندہ کرسکتے ہيں؟

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • رد شبھہ: کيا نبي کريم (ص) مردوں کو زندہ کرسکتے ہيں؟

    بسم اللہ الرحمن الرحيم اللھم صلي علي محمد وال محمد
    بعض اوقات جب کسي وھابي نے کسي شيعہ خطيب سے يہ کہتے سنا کہ حضور اکرم صلي اللہ عليہ والہ ايک مرتبہ قبرستان ميں داخل ہوئے اور ايک قبر کي طرف اشارہ کيا اور حکم ديا کہ " اللہ کے حکم سے زندہ ہوجاؤ" اور مردہ زندہ ہوگيا ٭ تو سلفيوں کے رونگٹے کھڑے ہوگئے اور ان کے علماء چلانے لگے کہ يہ کيسے ممکن ہے کيونکہ زندگي اور موت تو خدا کے ہاتھ ميں ہے اور يہ کہنا جائز نہيں ہے کيونکہ زندگي اور موت صرف خدا کے ہاتھ ميں ہے کسي شيعہ خطيب سے کبھي ايسي باتيں تو کبھي سننے ميں نہيں آئي کہ اس نے رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ سے ظاہر ہونيوالے ايسے معجزات کا انکار کيا ہو مگر وھابي اپنے تحت چلنے والے چينلز اور سوشل ميڈيا پر ايسي باتيں بے دريغ کرتے رہتے ہيں ۔ ايسے عقيدے رکھنے والوں سے صرف ايک ہي سوال ہے کہ ان دو ميں سے کون افضل ہے ؟ حضرت النبي محمد صلي اللہ عليہ والہ ؟ يا دجال ملعون؟ کون زيادہ عالم ہے حضرت النبي محمد صلي اللہ عليہ والہ ؟ يا دجال ملعون؟ کون زيادہ مقدس ہے حضرت النبي محمد صلي اللہ عليہ والہ ؟ يا دجال ملعون؟ کس کي دعا اللہ تعالي کي نزديک مستجاب ہے حضرت النبي محمد صلي اللہ عليہ والہ کي ؟ يا دجال ملعون کي؟ شايد کہيں کوئي يہ بھي کہہ دے کے اس مقايسہ کا کيا فائدہ ہے تو اس کے لئے ہم يہ روايات ديتے ہيں کہ صحيح البخاري - کتاب فضائل المدينہ – باب لا يدخل الدجال المدينہ (کہ دجال مدينہ ميں داخل نہيں ہوگا) 1783- يحي بن بکير اپني اسناد سے رسول اکرم صلي اللہ عليہ والہ سے روايت کرتے ہيں کہ رسول اکرم صلي اللہ عليہ والہ نے ايک طويل حديث بيان فرمائي جس ميں يہ بھي بيان فرمايا کہ - دجال مدينہ کي طرف آئے گا مگر اس پر مدينہ ميں داخل ہونا حرام ہے اور جب دجال مدينہ کے گرد و نواح ميں آئيگا تو اہل مدينہ ميں سے ايک شخص جو انتہائي نيک انسان ہوگا اس کي طرف جائيگا اور کہے گا کہ واقعي تو ہي دجال ہے جس کے بارے ميں رسول اکرم صلي اللہ عليہ والہ نے فرمايا تھا پس دجال کہے گا کہ اگر ميں اس کو قتل کردوں اور دوبارہ اسے زندہ کروں تو کيا تم مجھ پر ايمان لے آؤ گے پس قوم مدينہ جواب ديگي نہيں ہم تم پر شک نہيں کرينگے ۔ پس دجال اس شخص کو قتل کريگا اور دوبارہ زندہ کريگا ۔ ٹھيک اسي طرح ابواليمان نام کے راوي سے صحيح بخاري ميں حديث نمبر 6713 موجود ہے ۔ اور صحيح مسلم نے بھي دجال کي صفات اور اس کا مدينہ ميں داخلہ پر ممنوع اور مومن شخص کے قتل کے باب ميں اس کي مثل روايت نقل کي ہے ۔ اور مسند احمد ميں بھي 10925 نمبر کي ايسي ہي حديث نقل کي ہے ۔ پس اس حديث ميں خود دجال جو کہ اللہ تعالي کے اذن کے بغير زندہ اور مردہ کريگا اور جب شيعہ اثنا عشري نے يہ کہا کہ حضرت محمد صلي اللہ عليہ والہ نے اللہ کےحکم سے زندہ فرمايا تو قيامت کھڑي ہوگئي ۔ اور يہ کيسي علميت کي بلندي ہے کہ دجال جو اللہ و رسول اور دين اسلام کا دشمن ہے تو زندہ کرسکتا ہے مگر رسول کريم صلي اللہ عليہ والہ کے لئے ماننے کو تيار نہيں ---------------------------------------------------------------------------- ٭ وھابي مسئلک کے نزديک رسول اکرم صلي اللہ عليہ والہ بھي مردہ کو زندہ نہيں کرسکتے ۔
يعمل...
X