إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

مصحف امام علی علیہ السلام

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • مصحف امام علی علیہ السلام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم صلی علی محممد وآل محمد و عجل فرج آل محمد

    بعض روایتوں سے پتہ چلتا ہے کہ مصحف امام علی علیہ السلام ان حضرت کے بعد ان کے بیٹے امام حسن علیہ السلام پھر امام حسین علیہ السلام اور اسی طرح سے ان کے معصوم فرزندوں میں منتقل ہوئی ہے اور اب بھی ان آخری معصوم فرزند ، یعنی امام زمانہ علیہ السلام کے پاس ہے۔
    طلحہ کہتے ہیں : میں نے امیر المومنین علیہ السلام سے سوال کیا : مجھے خبر دیں اس چیز سے جو آپ کے پاس ہے ، جیسے قرآن اور اس جیسی ، اور حلال و حرام کا علم ، مصحف کو کس کے حوالے کریں گے اور آپ کے بعد اس مصحف کا صاحب و مالک کون ہے ؟ حضرت نے فرمایا : ” اس کے حوالے کروں گا کہ جس کو رسول خدا نے مجھے حکم دیا ہے ، وہ میرا وصی اور لوگوں میں پہلا شخص ، یعنی میرا بیٹا حسن ہے اور وہ بھی میرے بیٹے حسین کو دے گا اور اسی طرح ایک ایک کر کے سب بیٹوں میں حسین کے بیٹے تک پہنچے گا ۔
    ایک حدیث جو امام صادق علیہ السلام سے نقل ہوئی ہے پڑھتے ہیں : ( یہ مصحف امام زمانہ کے پاس ہے اور جب قیام کریں گے ، کہ جو علی علیہ السلام کی تحریر لائیں گے )
    لہذا مصحف امام علی علیہ السلام جیسا کی روشن ہے ، قرآن سے قرآنی جدائی حتی اس سے کم و زیادہ نہیں ہے ، بلکہ قرآن کریم کی آیتوں کی حقیقت میں تفسیر ہے کہ جو خاص ترتیب اور حسب نزول ہے ، اس میں علم و معرفت کا سمندر ہے کہ جس کی طرف اشارہ ہوا ہے کہ لوگ اس کی برکتوں سے محروم ہوگئے ۔

يعمل...
X