إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

اکرم الناس علی الارض

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • اکرم الناس علی الارض

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرج آل محمد

    ایک دفعہ ایک شخص امام حسین علیہ السلام کے پاس آیا اور عرض کی ۔
    اے فرزند رسول مجھے دیت ادا کرنا ہے مگر حالات ساتھ نہیں دے رہے ہیں میں نے لوگوں سے پوچھا کہ مجھے کوئی ایسا اکرم الناس بتاؤ کے جس کے بعد مجھے کوئی دوسرا دروازہ نہ دیکھنا پڑے تمام لوگوں نے مجھے آپکا ہی نام بتایا ہے
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا میں تم سے تین باتیں پوچھتا ہوں اگر ایک بات کا جواب دیا تو 1/3 دونگا
    اور اسی طرح اگر تینوں کا جواب دیا تو مکمل دونگا
    عرب نے عرض کیا کہ قبلہ میں آپ کے سوالوں کا جواب دوں آپ تو علم لدنی کے مالک ہیں اور میں ایک گنوار عرب ہوں
    آپ نے فرمایا میرے نانا کا ارشاد ہے کہ معرفت کے مطابق احسان ہونا چاہیئے ۔
    عرب نے کہا ٹھیک ہے آپ پوچھیں اگر جواب دے سکا تو عرض کردونگا ورنہ آپ سے سیکھ تو لونگا
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: بتا افضل الاعمال کونسا ہے؟
    عرب نے عرض کیا : اللہ پر ایمان افضل الاعمال ہے ۔
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: مصائب میں ذریعہ نجات کیا ہوتا ہے؟
    عرب نے عرض کیا: اللہ پر بھروسہ ذریعہ نجات ہوتا ہے ۔
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: انان کی زینت کیا ہے؟
    عرب نے عرض کیا : علم کے ساتھ عمل ۔
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: اگر یہ نہ ہوتو؟
    عرب نے عرض کی: مروت کے ساتھ دولت
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : اگر یہ نہ ہوتو؟
    عرب نے عرض کی : صبر کے ساتھ فقر ۔
    امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: پھر ایسے شخص پر آسمان سے بجلی گرا کر اسے جلا دے ۔
    آپ مسکرا دئیے اور اسے ایک ہزار دینار اور انگوٹھی دی اور فرمایا کہ اس ایک ہزار دینار سے اپنی دیت ادا کردے اور انگوٹھی سے اپنے اخراجات پورے کر ۔
يعمل...
X