بسم اللہ الرحمن الرحیم
اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرج آل محمد
ایک دن رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کعبہ کے صحن میں تشریف فرما تھے اور یہ وہ دن تھا جب فتح مکہ کا واقعہ ہوچکا تھا اتنے میں ایک وفد آپ کے پاس شرفیاب ہوا اور آپ پر سلام کہا اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرج آل محمد
رسول اکرم صلی اللہ علیہ والہ نے فرمایا کہ کس قبیلہ سے ہو؟
جواب دیا کہ ہم بکر بن وائل کے قبیلہ سے ہیں
آپ صلی اللہ علیہ وآلہ نے فرمایا کہ کیا تم لوگوں کے پاس قس بن سادۃ الایادی کے بارے میں کوئی علم اور خبر ہے۔
انہوں نے عرض کی جی ہاں یا رسول اللہ!
تو آپ نے پوچھا اس کا کیا ہوا؟
انہوں نے کہا کہ وہ انتقال کر گئے ۔
پس رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ نے ان کے لئے دعائے رحمت فرمائی اور اور فرمایا کہ قیامت کے دن وہ تنہا ایک امت کی صورت میں محشور ہوںگے ۔
کہ وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ کے ظہور کے منتظر تھے
اور کہتے تھے کہ یقیناً اللہ کے نزدیک ایک ایسا دین بھی ہے جو اس دین پر جس پر تم قائم ہو بہتر ہے