إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

عبادت امام زین العابدین علیہ السلام

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • عبادت امام زین العابدین علیہ السلام

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرج آل محمد


    حضرت امام محمد باقر علیہ السلام فرماتے ہیں کہ :

    حضرت امام علی ابن الحسین علیہ السلام حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی مانند ہر رات ہزار رکعت نماز بجا لاتے تھے ، کیونکہ آنحضرت کے پانچ سو کھجوروں کے درخت تھے ، ہر درخت کے کا پاس دو رکعت نماز پڑھتے تھے -

    حضرت امام سجاد علیہ السلام جب نماز کے لئے ہوتے تو ان کا رنگ متغیر ہو جاتا ، وہ مقتدر بادشاہ کے سامنے حقیر بندے کی مانند کھڑے ہوتے اور ان کے اعضاء خوف _خدا سے لرزنے لگتے تھے - وہ یوں نماز بجا لاتے جیسے کسی کی آخری نماز ہو اور اس کے بعد نماز پڑھنے کے لئے زندہ نہیں رہے گا -

    ایک دن آپ نماز میں مشغول تھے کہ آپ کی عبا آپ کے کاندھوں سے گر گئی - آپ نے اسے نماز ختم ہونے تک ٹھیک نہ کیا - کسی صحابی نے اس کے بارے میں سوال کیا :

    امام علیہ السلام نے فرمایا :
    برباد ہو جاؤ ، کیا تمہیں معلوم ہے کہ میں کس ہستی کے سامنے کھڑا ہوں ؟؟ انسان کی نماز کا وہ حصہ قبول ہوتا ہے جس کی طرف دل سے توجہ ہو -

    اس شخص نے عرض کیا :
    اس اعتبار سے تو ہم تباہ و برباد ہو گئے ہیں -

    امام علیہ السلام نے فرمایا :
    نہیں ! خداوند متعال آپ لوگوں کی نمازوں میں کم و کاستی کو نوافل کے ذریعہ پورا کرتا ہے -
يعمل...
X