إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

حضرت امام رضاعليہ السلام سے معاشرتي زندگي پر مبني احاديث

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • حضرت امام رضاعليہ السلام سے معاشرتي زندگي پر مبني احاديث

    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    اللھم صلي علي محمد وال محمد


    حضرت امام رضاعليہ السلام سے بے شماراحاديث مروي ہيں جن ميں سے بعض يہ ہيں:

    1 غ” بچوں کے ليے ماں کے دودھ سے بہترکوئي دودھ نہيں غ”


    2 غ” سرکہ بہترين سالن ہے جس کے گھرميں سرکہ ہوگاوہ محتاج نہ ہوگاغ”


    3 غ” ہرانارميں ايک دانہ جنت کاہوتاہے


    4 غ” منقي صفراکودرست کرتاہے بلغم کودورکرتاہے پٹھوں کومضبوط کرتاہے نفس کوپاکيزہ بناتااوررنج وغم

    کودورکرتاہے


    5 غ”شہدميں شفاہے ،اگرکوئي شہدہديہ کرے توواپس نہ کرو


    6 غ” گلاب جنت کے پھولوں کا سردار ہےغ”


    7 غ” بنفشہ کاتيل سرميں لگاناچاہئے اس کي تاثيرگرميوں ميں سرداورسرديوں ميںگرم ہوتي ہےغ”


    8 غ” جوزيتون کاتيل سرميں لگائے ياکھائے اس کے پاس چاليس دن تک شيطان نہ آئے گاغ”


    9 غ” صلہ رحم اورپڑوسيوں کے ساتھ اچھاسلوک کرنے سے مال ميں زيادتي ہوتي ہےغ”


    10 غ” اپنے بچوں کاساتويں دن ختنہ کردياکرواس سے صحت ٹھيک ہوتي ہے اورجسم پرکوشت چڑھتاہے غ”


    11 غ” جمعہ کے دن روزہ رکھنا دس روزوں کے برابرہےغ”


    12 غ” جوکسي عورت کامہرنہ دے يامزدورکي اجرت روکے ياکسي کوفروخت کردے وہ بخشانہ جاوے گاغ”


    13 غ” شہدکھانے اوردودھ پينے سے حافظہ بڑھتاہےغ”

    14 غ” گوشت کھانے شفاہوتي ہے اورمرض دورہوتاہےغ”


    15 غ” کھانے کي ابتداء نمک سے کرني چاہئے کيونکہ اس سے ستربيماريوں سے حفاظت ہوتي ہے جن ميں

    جذام بھي ہےغ”


    16 غ” جودنياميں زيادہ کھائے گاقيامت ميں بھوکارہے گاغ”


    17 غ” مسورسترانبياء کي پسنديدہ خوراک ہے اس سے دل نرم ہوتاہے اورآنسوبنتے ہيں غ”


    18 غ” جوچاليس دن گوشت نہ کھائے گابداخلاق ہوجائےگاغ”


    19 غ” کھاناٹھنڈاکرکے کھاناچاہئےغ”

    20 غ” کھانے پيالے کے کنارے سے کھانا چاہئےغ”


    21 غ” عمرطول کے ليے اچھاکھانا،اچھي جوتي پہننااورقرض سے بچنا،کثرت جماع سے پرہيزکرنا مفيدہےغ”


    22 غ” اچھے اخلاق والاپيغمبراسلام کے ساتھ قيامت ميں ہوگاغ”

    23 غ” جنت ميں متقي اورحسن خلق والوں کي اورجہنم ميں پيٹواور زناکاروں کي کثرت ہوگيغ”


    24 غ” امام حسين کے قال بخشے نہ جائيں گے ان کابدلہ خدالے گاغ”


    25 غ” حسن اورحسين عليہم السلام جوانان جنت کے سردارہيں اوران کے پدربزرگواران سے بہترہيںغ”


    26 غ” اہل بيت کي مثال سفينہ نوح جيسي ہے ،نجات وہي پائے گا جواس پرسوارہوگاغ”


    27 غ” حضرت فاطمہ ساق عرش پکڑکرقيامت کے دن واقعہ کربلاکافيصلہ چاہيں گي اس دن ان کے ہاتھ ميں

    امام حسين عليہ السلام کاخون بھراپيراہن ہوگاغ”


    28 غ” خداسے روزي صدقہ ديے کرمانگوغ”


    29 غ” سب سے پہلے جنت ميں وہ شہدااورعيال دارجائيں گے جوپرہيزگارہوں گے اورسب سے پہلے جہنم

    ميں حاکم غيرعادل اورمالدارجائيں گے (مسندامام رضاطبع مصر 1341 ہجري)


    30 غ” ہرمومن کاکوئي نہ کوئي پڑوسي اذيت کاباعث ضرورہوگاغ”


    31 غ” بالوں کي سفيدي کاسرکے اگلے حصے سے شروع ہونا سلامتي اوراقبال مندي کي دليل ہے

    اوررخساروں ڈاڑھي کے اطراف سے شروع ہونا سخاوت کي علامت ہے اورگيسوؤں سے شروع ہونا شجاعت

    کانشان ہے اورگدي سے شروع ہونانحوست ہےغ”


    32 غ” قضاوقدرکے بارے ميں آپ نے فضيل بن سہيل کے جواب ميں فرماياکہ انسان نہ بالکل مجبورہے اورنہ بالکل آزادہے (نورالابصار ص 140) غ”
يعمل...
X