بسم اللہ الرحمن الرحيم
اللھم صلي علي محمد وال محمد
اللھم صلي علي محمد وال محمد
رسول اکرم صلي اللہ عليہ والہ سے سيکھا
اگر مييرے اہل بيت عليہم السلام تمہارے درميان سے رخصت ہوگئے تو تم ديکھو گے کہ کيا اصل ميں مکروہ ہے
ميرے اہلبيت عليہم السلام مانند کشتئ نوح ہے جو سوار ہوگيا وہ نجات پاگيا اور جس نے تخالفت اختيار کي جہنم اس کا ٹھکانہ قرار پايا
امير المؤمنين علي ابن ابيطالب عليہ السلام سے سيکھا
لوگوں کو ان کے اقوال (جو کہتے ہيں) سے نہيں بلکہ افعال(جو کرتے) ہيں سے پہچانو
السيدۃ الزھراء سلام اللہ عليہا سے سيکھا
ميں اپنے وقت کے امام کا دفاع کروں چاہے لوگوں کے ناخن ہي ميرے طرف کيوں نہ ہوں
امام حسن عليہ السلام سے سيکھا
جو بھي مصيبت آئے اس پر صبر کرو اور اگر تم قدرت رکھتے ہو تو صبر سے اپني منزل پا لوگے
امام حسين عليہ السلام سے سيکھا
کہ نصرت جسم کے فناء ہونے ميں نہيں بلکہ قابل مدح ذکر کے باقي رہنے ميں ہے
امام سجاد عليہ السلام سے سيکھا
عبادت کثرت سے نہيں بلکہ عبادت دل و جان کي عاجزي اور خشوع وخضوع سے ہے چاہے فقط فرائض ميں ہي کيوں نہ ہو۔
امام باقر عليہ السلام سے سيکھا
علم ايک ايسا سمندر ہے جس کي حقيقت کو امام معصوم کے علاوہ کوئي نہيں سمجھ سکتا
امام جعفر صادق عليہ السلام سے سيکھا
دين اسلام حق ہے اور ميں لوگوں سے اس دين پر سمجھوتا(غير شرعي) نہيں کر سکتا چاہے اس کي کوئي بھي قيمت ادا کيوں نہ کرني پڑے۔
امام موسيٰ کاظم عليہ السلام سے سيکھا
دنيا بذات خود ايک قيدخانہ ہے اور ميرے قبضہ قدرت ميں ہے اورميں ان ديواروں(قيدخانہ کے جس ميں امام عليہ السلامقيد تھے)کو کوئي اہميت نہيں ديتا کہ يہ ميري ملکيت ہيں۔
امام علي رضا عليہ السلام سے سيکھا
اللہ تعالي احسان کرنيوالوں کے احسان کو ضائع نہيں کرتا اور جس نے السيدہ الزھراء سلام اللہ عليہا کو راضي کيا اللہ تعاليٰ اس سے راضي ہوگيا
امام محمد تقي عليہ السلام سے سيکھا
اپني کمسني کي شکايت کي بجائے اپني کوششيں اس کے لئے مرکوز کروں جومجھ سے ملے تو مجھے پانے کے لئے مشتاق رہے
امام علي النقي عليہ السلام سے سيکھا
امام حسين عليہ السلام کي زيارت کروں چاہے اس کي قيمت مجھے اپني روح کي قرباني ہي کيوں نہ ادا کرني پڑے
امام حسن العسکري عليہ السلام سے سيکھا
ميں ايک سچا مومن رہوں اورنہ ہي منافقت اختيار کروں اورمعصيت ميں اپنے رب کي مغفرت کا طلبگار رہوں
امام صاحب العصر والزمان عليہ السلام سے سيکھا
ميرے اوپر واجب ہے کہ ميں امتحان کي گھڑي ميں اميد کا دامن تھامے رکھوں اس لئے کہ اللہ کے ہاں دير ہے اندھير نہيں
السيدہ زينب سلام اللہ عليہا سے سيکھا
فاسق کے فسق کو عياں کرنا واجب ہے اور يہ کام جرات مند کے علاوہ نہيں کرسکتا۔ کيونکہ فاجر بہت جلد يا دير سے عياں ہو کر ہي رہيگااور اسکا مومنين کے درميان رہنا ناممکن ہے۔
حضرت عباس عليہ السلام سے سيکھا
ميں وفادار اور بہادر رہوں اور موت سے خوف نہ کھاؤں