إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

حضرت ابراہيم عليہ السلام اور کافر کا ايمان لانا

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • حضرت ابراہيم عليہ السلام اور کافر کا ايمان لانا

    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    اللھم صلي علي محمد وال محمد

    حضرت ابراہيم عليہ السلام کے بارے ميں روايات ميں ہے کہ آپ کبھي بھي اکيلے غذا تناول نہيں کيا کرتے تھے بلکہ آپ ہر روز کسي نہ کسي مہمان کو مدعو کرتے اور مہمان نوازي کرتے چاہے اس کے لئے ميلوں سفر ہي کيوں نہ کرنا پڑے

    ايک دن ايسے ہي ايک مہمان کي تلاش ميں نکلے اور ايک مہمان جو اتفاق سے کافر تھا مہمان کے طور پر لے آئے اور کھانا پيش کيا جب شروع کرنے کا وقت آيا تو حضرت ابراہيم عليہ السلام نے "بسم اللہ" سے ابتداء کي اور جب مہمان کي طرف توجہ کي تو اس نے بغير "بسم اللہ" کے کھانا شروع کيا
    حضرت ابراہيم عليہ السلام نے پوچھا کہ تم نے ذکر اللہ کھانے سے پہلے کيوں نہيں کيا
    تو مہمان بولا: کون اللہ؟ ميں کسي اللہ کو نہيں جانتا!
    حضرت ابراہيم عليہ السلام غصہ ہوئے اور اسے دسترخوان سے اٹھا کر گھر سے نکال ديا جب وہ چلا گيا تو حضرت ابراہيم عليہ السلام پر وحي نازل ہوئي کہ
    "اے ابراہيم! اس کافر کا رزق جب تک ميرے ہاتھ(اللہ) ميں تھا چاہے وہ مجھے مانتا ہے يا نہيں بلا حساب ديا اور جب اس کا رزق تمہارے ہاتھ ميں آيا تو ايک ہي لمحے ميں اسے نکال باہر کيا"
    تب حضرت ابراہيم عليہ السلام اس شخص کي تلاش ميں باہر نکلے اور جب اس شخص کو پايا تو دوبارہ مہمان نوازي کے لئے مدعو کيا اور بہت اصرار پر اس نے ايک شرط رکھي کہ مجھے وجہ بتاؤ کہ کس وجہ سے دوبارہ ميرے پيچھے آئے تو حضرت ابراہيم عليہ السلام نے وحي کا پورا واقعہ من و عن بيان کرديا
    جس پر کافر شخص نادم ہوا کہ ميں ايسے رحمان و کريم اللہ سے کيسے غافل رہا؟ اور شکر ہے کہ حضرت ابراہيم عليہ السلام نے مجھے معرفت کرائي اور وہ دين ابراہيمي پر اسلام لے آيا۔
يعمل...
X