بسم اللہ الرحمن الرحيم
اللھم صلي علي محمد وال محمد
يہ روز عرفہ ہے اور بہت بڑي عيد کا دن ہے۔ اگر چہ اس کو عيد کے نام سے موسوم نہيں کيا گيا، يہي وہ دن ہے جس ميں خدائے تعاليٰ نے بندوں کو اپني اطاعت و عبادت کي طرف بلاياہے ، آج کے دن ان کے ليے اپنے جود و سخا کا دسترخوان بچھايا ہے اور آج شيطان کو دھتکارا گيا اور وہ ذليل و خوار ہوا ہے۔روايت ہے کہ امام زين العابدين (ع) نے روز عرفہ ايک سائل کي آواز سني جو لوگوں سے خيرات مانگ رہا تھا۔ آپ نے فرمايا: افسوس ہے تجھ پرکہ آج کے دن بھي تو غير خدا سے سوال کر رہا ہے حالانکہ آج تو يہ اميد ہے کہ ماؤں کے پيٹ کے بچے بھي خدا کے لطف و کرم سے مالامال ہو کر سعيد و خوش بخت ہو جائيں ۔اللھم صلي علي محمد وال محمد
اس دن کے چند ايک اعمال ہيں:
1۔ غسل کرے۔
2۔ امام حسين (ع) کي زيارت کرے اس کا ثواب ہزار حج وعمرہ اور ہزار جہاد جتنا بلکہ اس سے بھي زيادہ ہے۔ اس زيارت کي فضيلت ميں بہت سي متواتر حديثيں نقل ہوئي ہيں ۔ کہ آج کے دن جو کوئي حضرت کے قبہ مقدسہ کے سائے ميں رہے تو اس کا ثواب عرفات والوں سے کم نہيں زيادہ ہے اور وہ ان لوگوں سے مقدم ہے۔تا ہم يہ ياد رہے کہ يہ ثواب اور درجہ اس شخص کے ليے ہے جو اپنا واجب حج چھوڑ کر زيارات کو نہ گيا ہو۔
3۔ نماز عصر کے بعد دعاء عرفہ پڑھنے سے قبل زير آسمان دو رکعت نماز بجا لائے اور اپنے گناہوں کا اقرار و اعتراف کرے تاکہ اسے عرفات ميں حاضري کا ثواب ملے اور اس کے گناہ معاف ہوں۔اس کے بعد ائمہ طاہرين(ع) کے حکم کے مطابق دعاء عرفہ پڑھے اور اعمال عرفہ بجا لائے۔شيخ کفعمي نے مصباح ميں فرمايا ہے کہ يوم عرفہ کا روزہ مستحب ہے بشرطيکہ دعاء عرفہ کے پڑھنے ميں کمزوري کا بھي خوف نہ ہو۔ زوال سے پہلے غسل کرنا بھي مستحب ہے اور شب عرفہ وروز عرفہ زيارت امام حسين (ع) بھي مستحب ہے۔ زوال کے وقت زير آسمان نماز ظہر و عصر نہايت متانت اور سنجيدگي سے بجا لائے۔
4۔ اس کے بعد دو رکعت نماز پڑھے جس کي پہلي رکعت ميں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ توحيد اور دوسري رکعت ميں سورۃ الحمد کے بعد سورۃ کافرون پڑھے،
5۔ اس کے بعد چار رکعت نماز پڑھے جس کي ہررکعت ميں سورۃ الحمد کے بعد پچاس مرتبہ سورۃ توحيد کي پڑھے، پھر فرماتے ہيں کہ چار رکعت نماز کے بعد يہ دس تسبيحات پڑھے۔ جو رسول اللہ ﷺ سے مروي ہيں
6۔ دعا روز عرفہ حضرت امام زين العابدين عليہ السلام پڑھے
سُبْحانَ الَّذِي فِي السَّماءِ عَرْشُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي الْاَرْضِ حُکْمُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي الْقُبُورِ قَضاؤُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي الْبَحْرِ سَبِيلُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي النَّارِ سُلْطانُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي الْجَنَّةِ رَحْمَتُہُ سُبْحانَ الَّذِي فِي الْقِيامَةِ عَدْلُہُ سُبْحانَ الَّذِي رَفَعَ السَّماءَ سُبْحانَ الَّذِي بَسَطَ الْاَرْضَ سُبْحانَ الَّذِي لاَ مَلْجَأَ وَلاَ مَنْجي مِنْہُ إِلاَّ إِلَيْہِ پھر سو مرتبہ کہے : سُبْحَانَ اللهِ وَ الْحَمْدُ للهِ وَ اللهُ اَکْبَرُ
پاک ہے وہ خدا جس کا عرش آسمان ميں ہے پاک ہے وہ خدا جس کا حکم زمين ميں نافذ ہے پاک ہے وہ خد اجس کا فيصلہ قبروں ميں نافذ ہے پاک ہے وہ خدا جس کا دريا ميں راستہ ہے پاک ہے وہ خدا جو جہنم پر اختيار رکھتا ہے پاک ہے وہ خدا جنت ميں جس کي رحمت ہے پاک ہے وہ خداقيامت ميں جس کا عدل ہے پاک ہے وہ خدا جس نے آسمان بلند کيا پاک ہے وہ خدا جس نے زمين بچھائي پاک ہے وہ خدا جس سے پناہ و نجات نہيں مگر اسي کے ہاں سے اللہ پاک ہے اللہ ہي کے ليے حمد ہے نہيں کوئي معبود سوائے اللہ کے اورا للہ بزرگتر ہے
نيز سورۃ توحيد و آيت الکرسي اور صلوات سوسو مرتبہ پڑھے، دس مرتبہ کہے:
لَا اِلَہَ اِلَّا اللهُ وَحْدَہ لَا شَرِيْکَ لَہ لَہ الْمُلْکُ وَ لَہُ الْحَمْدُ يُحْيِيْ وَ يُمِيْتُ وَ يُمِيْتُ وَ يُحْيِيْ وَ ھُوَ حَيُّ لَا يَمُوتُ بِيَدِہِ الْخَيْرُ وَھُوَ عَليٰ کُلِّ شَئْيٍ قَدِيْرُ
نہيں کوئي معبود سوائے اللہ کے وہ يکتا ہے کوئي اس کا ثاني نہيں اسي کے ليے حکومت اور حمدوہ زندہ کرتا اور موت ديتا ہے اور موت ديتا اور زندہ کرتا ہے اور وہ ايسازندہ ہے جسے موت نہيں اسي کے ہاتھ ميں بھلائي ہے اور وہہر چيز پر قدرت رکھتا ہے۔
دس مرتبہ کہے:
اَسْتَغْفِرُ اللهُ الَّذي لاٰ اِلہَ اِلاّٰ ھُوَ الْحَيُّ الْقَيُّوْمُ وَاَتَوُبُ اِلَيْہِ
بخشش چاہتاہوں اس اللہ سے کہ جس کے سوا کوئي معبود نہيں زندہ و پائندہ ہے اورميں اسکے حضور توبہ کرتا ہوں۔
دس مرتبہ کہے:
يٰا اللهُ دس مرتبہ کہے: يٰا رَحْمٰنُ دس مرتبہ کہے: يٰا رَحيمُ دس مرتبہ کہے:
يٰا بَديعُ السَّمَوٰاتِ وَ الْاَرْضِ يٰا ذَا الْجَلاٰلِ وَ الْاِکْرٰامِ
اے اللہ اے بڑے مہربان اے رحم والے اے آسمانوں اور زمين کے
دس مرتبہ کہے: يٰا حَيُّ يَا قَيُّومُ دس مرتبہ کہے: يٰا حَنَّانُ يٰا مَنَّانُ دس مرتبہ
پيدا کرنے والے اے جلالت و بزرگي کے مالک اے زندہ اے پائندہ اے محبت والے اے احسان والے
کہے: يٰا لاٰ اِلٰہَ اِلاّٰ اَنْتَ دس مرتبہ کہے: آمين پھر يہ کہے :
اَللّٰھُمَّ اِنّيِ اَسْئَلُکَ يٰا مَنْ ھُوَ اَقْرَبُ اِلَيَّ مِنْ حَبْلِ الْوَريد يٰا مَنْ يَحُولُ بَيْنَ الْمَرْءِ وَ قَلْبِہ يَا مَنْ ھُوَ بِالْمَنْظَرِ الْاَعْلٰي وَ بِالْاُفُقِ الْمُبينِ يٰا مَنْ ھُوَ الْرَحْمٰنُ عَلٰي الْعَرْشِ اسْتَوٰي يٰا مَنْ لَيْسَ کَمِثْلِہِ شَيْءٌ وَھُوَ سَميعُ الْبَصيرْ اَسْئَلُکَ اَنْ تُصَلِّيَ عَلٰي مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ ۔
اے کہ تيرے سوا کوئي معبود نہيں اے معبود! سوال کرتا ہوں تجھ سے اے وہ جو شہ رگ سے زيادہ ميرے قريب و نزديک ہے اے وہ جو انسان اور اس کے دل کے درميان حائل ہوجاتا ہے اے وہ جو بلند مقام اور واضح افق ميں ہے اے وہ جو بڑے رحم والا ہے اور عرش پر مسلط ہے اے وہ جس کي مثل کوئي چيز نہيں ہے اور وہسننے ديکھنے والا ہے سوال کرتا ہوں تجھ سے کہ محمد و آل محمد پر رحمت نازل فرما ۔
پس اپني حاجت طلب کرے کہ انشاء الله پوري ہوگي ۔
امام جعفر صادق (ع) سے منقول ہے کہ جو شخص يہ صلوات پڑھے تو گويا اس نے اہل بيت(ع) کو مسرور کيا ہے۔ اور وہ يہ ہے :
اَللّٰھُمَّ يَا أَجْوَدَ مَنْ أَعْطي، وَيَا خَيْرَ مَنْ سُئِلَ، وَيَا أَرْحَمَ مَنِ اسْتُرْحِمَ اَللّٰھُمَّ صَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِي الْاَوَّلِينَ، وَصَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِي الْاَخِرِينَ، وَصَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِي الْمَلَأِ الْاَعْليٰ، وَصَلِّ عَلَي مُحَمَّدٍ وَآلِہِ فِي الْمُرْسَلِينَ ۔ اَللّٰھُمَّ أَعْطِ مُحَمَّداً وَآلَہُ الْوَسِيلَةَ وَالْفَضِيلَةَ وَالشَّرَفَ وَالرِّفْعَةَ وَالدَّرَجَةَ الْکَبِيرَةَ ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّي آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّي اللهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَلَمْ أَرَہُ فَلا تَحْرِمْنِي فِي الْقِيامَةِ رُؤْيَتَہُ وَارْزُقْنِي صُحْبَتَہُ، وَتَوَفَّنِي عَلَي مِلَّتِہِ، وَاسْقِنِي مِنْ حَوْضِہِ مَشْرَباً رَوِيّاً ساِئغاً ھَنِيئاً لاَ أَظْمَأُ بَعْدَہُ أَبَداً، إِنَّکَ عَلَي کُلِّ شَيْءٍ قَدِيرٌ ۔ اَللّٰھُمَّ إِنِّي آمَنْتُ بِمُحَمَّدٍ صَلَّي اللهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ وَلَمْ أَرَہُ فَعَرِّفْنِي فِي الْجِنانِ وَجْھَہُ ۔ اَللّٰھُمَّ بَلِّغْ مُحَمَّداً صَلَّي اللهُ عَلَيْہِ وَآلِہِ مِنِّي تَحِيَّةً کَثِيرَةً وَسَلاماً،
اے اللہ! اے ہر عطا کرنے والے سے زيادہ سخي اے ہر سوال کئے ہوئے سے بہتر اور اے سب سے زيادہ رحمت کرنے والے اے اللہ حضرت محمد پر اور انکي آل پر رحمت نازل فرما پہلوں کيساتھ اور حضرت محمد اور انکي آل پر رحمت نازل کر پچھلوں کيساتھ اور حضرت محمد اور ان کي آل پر رحمت نازل کر معالم بالا ميں اور حضرت محمد اور ان کي آل پر رحمت نازل کر مرسلوں کے ساتھ اے اللہ! محمد و آل(ع) محمد کو ذريعہ و وسيلہ بڑائي بزرگي بلندي اور بہت بڑا درجہ و مقام عطا کر اے اللہ! بے شک ميں ايمان لايا ہوں حضرت محمد ﷺ پر اور انہيں ديکھا نہيں پس قيامت ميں مجھے ان کے ديدار سے محروم نہ رکھنا اور ان کي صحبت نصيب کرنا نيز مجھے ان کے دين پر موت دے ان کے حوض کوثر ميں سے پاني پلانا جو سير کردينے والا خوش مزہ و شيريں ہو کہ اس کے بعد ميں کبھي پياسا نہ ہوں بے شک تو ہرچيز پر قدرت رکھتا ہے اے اللہ! بيشک ميں ايمان لاتا ہوں حضرت محمد ﷺ پر اور انہيں ديکھا نہيں پس جنت ميں مجھے ان کي پہچان کرادينا اے اللہ! پہنچادے حضرت محمد ﷺ اور ان کي آل کو ميري طرف سے بہت بہت آداب اور سلام۔