إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

حضرت عباس عليہ السلام کي قبر مطھر چھوٹي کيوں؟؟؟

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • حضرت عباس عليہ السلام کي قبر مطھر چھوٹي کيوں؟؟؟

    بسم اللہ الرحمن الرحيم

    اللھم صلي علي محمد وآل محمد


    علامہ مقدس السيد مھدي بحرالعلوم الکبير - جن کے بارے ميں امام زمانہ عليہ السلام کے متعلق کافي کرامات مشہور ہيں – نے زيارت حضرت امام حسين عليہ السلام کا قصد کيا اور اتمام زيارت کے بعد حرم حضرت عباس عليہ السلام کا قصد کيا جب حرم مقدس ميں داخل ہوئے تو حرم ميں موجود اس وقت کے خدام نے سيد مھدي کا استقبال کيا اور ان کے احترام ميں سرداب مقدس کا دروازہ کھول ديا تاکہ سيد بزرگوار قبر اطہر حقيقي کي جو کہ ٹھيک ضريح مقدس کے نيچے ہے کي زيارت کريں .

    مھدي اپنے چند گنے چنے شاگردوں کے ساتھ سرداب ميں گريہ کرتے ہوئے داخل ہوئے تو وھاں زيارت کے دوران متعجب ہوئے کہ حضرت عباس عليہ السلام کي قبر مطھر کو انتہائي صغير پايا تو سيد مھدي اور ان کے شاگرد متعجب ہوئے ۔ اور ان کے ايک شاگرد نے سيد مھدي سے سوال کيا کہ حضرت عباس عليہ السلام اتنے طويل قامت تھے کہ جب آپ گھوڑے پر سوار ہوتے تھے تو آپ کے قدم زمين پر خط بناتے تھے اور يہ قبر مطھر اس روايت کے مطابق ميل نہيں رکھتي ۔تو کيا علت ہے کہ آپ عليہ السلام کي قبر اتني چھوٹي کيوں ہے؟

    سيد مھدي خود بھي پہلے متحير تھے اور بولے کہ ضرور اس ميں ضرورکوئي راز ہے

    اگلي رات جب سيد بزرگوار سوئے تو خواب ميں انہيں سيدۃ الکونين سلام اللہ عليہا کي زيارت ہوئي اور سيد بزرگوار نے جناب سيدہ سلام اللہ عليہا سے سوال کيا کہ مجھے ايک سوال نے حيرت ميں ڈالا ہے۔

    جناب سيدہ سلام اللہ عليہا نے فرمايا: اے ميري اولاد کونسا سوال ہے جس کو جواب چاہتے ہو؟

    سيد بزرگوار نے کہا کہ حضرت عباس عليہ السلام کي بہادري کے قصے مشہور ہيں يہاں تک کہ جب آپؑ گھوڑے پر سوار ہوتے تھے تو زميں پر آپکے قدموں کے نشان بنتے تھے ليکن جب ميں انکي قبر اقدس کي زيارت کي تو انکي جسامت سے چھوٹي تھي جو کہ بالکل بھي انکے روايات ميں جسم سے موجود ميل نہيں رکھتي؟

    سيدۃ الکونين سلام اللہ نے فرمايا : اے ميري اولاد کہ حضرت عباس عليہ السلام کو ميدان کربلاميں اتني ضربوں پر ضربيں اور چوٹوں پر چوٹيں آئيں کہ انکا جسم مبارک اصلي حالت ميں نہ رھا (روايت ميں ہے کہ کچلا گيا۔۔)

    اور جب ميرا بيٹا حضرت سجاد عليہ السلام اور بنواسد حضرت عباس عليہ السلام کو دفن کي غرض سے آئے تو آنحضرت ؑ کو اسي حالت ميں دفن فرمايا اسي لئے حضرت عليہ السلام کي قبر مقدس کا حجم اتنا صغير ہے

    السلام على أبي الفضل العباس عليه السلام

    السلام على الزهراء الصديقة المظلومة عليها السلام

    السلام على عزيزة الزهراء أم العباس أم البنين عليها السلام

    السلام على أهل البيت والأئمة وأبناء الأئمة وبناتهم عليهم السلام جميعا لعن الله ظالميهم منالأولين والآخرين

يعمل...
X