إعـــــــلان

تقليص
لا يوجد إعلان حتى الآن.

احادیث اہل بیت علیہم السلام کے تحمل کا امتحان

تقليص
X
 
  • تصفية - فلترة
  • الوقت
  • عرض
إلغاء تحديد الكل
مشاركات جديدة

  • احادیث اہل بیت علیہم السلام کے تحمل کا امتحان

    بسم اللہ الرحمن الرحیم

    اللھم صل علی محمد وآل محمد وعجل فرج آل محمد


    حفص ابیض راوی ہیں کہ جن دنوں معلی بن خنیس کو داؤود بن علی نے قتل کر کے صلیب پر چڑھایا تھا انہی دنوں میں امام جعفر صادق علیہ السلام کی خدمت حاضر ہوا۔
    آپ علیہ السلا ٓم سے فرمایا : میں نے معلی کو ایک راز فاش کرنے سے منع کیا تھا لیکن اس نے اسے فاش کردیا جس کی وجہ سے اسے قتل ہونا پڑا۔
    میں نے معلی سے کہا تھا :یاد رکھو جو ہمارے رازوں کی حفاظت کریگا اللہ اس کے دین کی حفاظت کریگا اور اسے دنیا میں بھی امن عطا فرمائیگا اور جو ہمارا راز فاش کریگا اللہ اس سے اسکا دین سلب کر لےگا۔
    معلی یاد رکھو کہ جو بھی ہماری مشکل حدیث کو فاش کریگا وہ اس وقت تک نہ مریگا جب تک وہ ہتھیاروں کا ذائقہ نہ چکھ لے یا وہ سرگردن مارا جائے گا ۔
    ایک دن معلی غمگین ہو کر بیٹھا تھا میں نے اس سے کہا معلوم ہوتا ہے کہ اپنے بیوی بچوں کے لئے اداس بیٹھے ہو ؟
    اس نے کہا جی ہاں مولا ایسی ہی بات ہے ۔
    میں نے اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور کہا کہ اب اپنے آپ کو کہاں پاتے ہو؟
    معلی نے کہا کہ میں خود کو اپنے گھر مدینے میں پاتا ہوں اپنے بیوی بچوں کے ساتھ ۔۔ میں نے اسے اسی حالت میں چھوڑ دیا تاکہ وہ کچھ وقت گزار سکے اور پھر اس کے چہرے پر ہاتھ پھیرا اور پوچھا کہ خود کہ کہاں پاتے ہو ؟
    معلی نے کہا: میں مدینے میں آپ کے ساتھ ہوں ۔
    امام علیہ السلام نے فرمایا جو کچھ دیکھا اسے لوگوں میں مت پھیلانا مگر اس نے بات نہ مانی اور اہل مدینہ سے کہا کہ امام جعفر صادق علیہ السلام کے آگے زمین سمٹ جاتی ہے چنانچہ راز افشاء کرنے کی صورت میں اسے قتل ہونا پڑا
    (مختصر البصائر)
يعمل...
X